بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش حالیہ خطرات، خطے میں امریکی سیکورٹی ڈھانچے کو دیکھتے ہوئے امریکہ کے لئے بھی اور مقبوضہ عرب ریاستوں کے لئے بھی، ایک خاص پیچیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔ قابض امریکی فوج کے زیر قبضہ یا مبینہ میزبان ریاستوں کے پاور گرڈز پر امریکی فوجی اڈوں کا وسیع پیمانے پر انحصار، باہمی اسٹراٹیجک انحصار کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیتا ہے، جس کے خلاف کوئی بھی کارروائی امریکی مفادات پر وسیع پیمانے پر سکیورٹی اثرات مرتب کرے گی۔

اس رپورٹ میں اس اہم مسئلے کی چار نمایاں مثالوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے:
1- الظفرہ-امارات میں امریکی اڈے کو بجلی فراہم کرنے والا الطویلہ پاور پلانٹ (یو اے ای)
- ابوظہبی میں الطویلہ پاور پلانٹ، اپنی 6000 میگا واٹ بجلی فراہم کرتا ہے۔ اور
- یہ پاور پلانٹ پورے متحدہ عرب امارات کی 12 فیصد بجلی فراہم کرتا ہے۔
- یہ پاور پلانٹ امریکہ کے زیر قبضہ پلانٹ ایئر بیس کو توانائی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
- الظفرہ ایئربیس امریکی اسٹراٹیجک لڑاکا طیاروں اور RQ-4 گلوبل ہاک ڈرونز کی میزبانی کرتا ہے۔
- اسلامی جمہوریہ ایران اس سے قبل بھی اس اڈے کو نشانہ بناتا رہا ہے۔
- اس پاور پلانٹ کی بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا خلل، عملی طور پر الظفرہ کی آپریشنل صلاحیت میں بڑی رکاوٹ ڈالتی ہے۔

2- دبئی میں المنہاد بیس کو بجلی فراہم کرنے والا دیوا پاور پلانٹ (یو اے ای)
- دبئی میں دیوا پاور پلانٹ، 9650 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
- دبئی میٹروپولیس کی 85 فیصد بجلی کی ضروریات یہ پاور پلانٹ پوری کرتا ہے۔
- اس پاور پلانٹ کو المنہاد کے امریکی فوجی اڈے کے لئے توانائی کی فراہمی کی اہم شاہ رگ سمجھا جاتا ہے۔
- المنہاد، جنوبی خلیج فارس میں امریکی فوج کی موجودگی کے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔
- اگر اس پاور سورس کو نشانہ بنایا گیا تو قابض امریکی فوج کے اڈے 'المنہاد' مؤثر طریقے سے آپریشن سے باہر ہو جائے گا۔

3- مقبوضہ العدید بیس کو بجلی فراہم کرنے والا رأس لیفان پاور پلانٹ (قطر)
- قطر میں رأاس لیفان پاور پلانٹ، 4511 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے رکھتا ہے۔
- یہ پاورپلانٹ العدید ایئربیس کو توانائی فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔
- مقبوضہ العدید ایئر بیس خطے میں سب سے بڑا امریکی اڈہ اور CENTCOM ایئر کمانڈ کا ہیڈ کوارٹر ہے۔
- العدید ایئربیس خطے کے مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کے لئے، واشنگٹن کی فوجی حکمت عملی میں ایک ناگزیر کردار ادا کرتا ہے۔
- رأس لیفان پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار میں خلل کا مطلب، مغربی ایشیا میں امریکی فضائی آپریشن کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا مفلوج ہو جانا ہے۔

4- مقبوضہ الخرج ایئر بیس کو بجلی فراہم کرنے والا ریاض پاور پلانٹ (سعودی عرب)
- ریاض پاور پلانٹ، 9636 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
- ریاض پاور پلانٹ مقبوضہ الخرج میں پرنس سلطان ایئر بیس کو بجلی فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔
- پرنس سلطان ایئربیس سرزمین حجاز پر امریکی فوجی اثاثوں کی میزبانی کرنے والے سب سے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔
- یہ اڈہ مکمل طور پر دارالحکومت کے پاور گرڈ پر انحصار کرتا ہے۔
- اس پاورپلانٹ سے بجلی کی فراہمی میں کوئی عدم استحکام ، سلطان ایئربیس میں امریکیوں کی آپریشنل سیکیورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
ان چار پاور پلانٹس کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات، (دبئی اور ابوظہبی)، قطر اور سعودی عرب میں توانائی کی اہم سہولیات نہ صرف سویلین انفراسٹرکچر سمجھے جاتے ہیں، بلکہ خطے میں امریکی فوجی طاقت کی سپلائی چین سے بھی منسلک ہیں۔
چنانچہ، جارح اور دہشت گرد امریکی دشمن کی طرف سے ایران کے پاور گرڈز کے خلاف کوئی بھی خطرہ یا کارروائی ایک واضح دو طرفہ تسدید (mutual deterrence) پرمنتج ہوگا۔ کیونکہ یہ پاور پلانٹس اہم امریکی فوجی اڈوں کو توانائی کی فراہمی کی اہم شاہ رگوں کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
یقیناً اس خطے میں کوئی بھی عدم استحکام امریکی افواج کی سیکورٹی اور آپریشنل صلاحیتوں کو براہ راست متاثر کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ